سوراب(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب اللہ خان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ سوراب امن پسند اور محبت کرنے والوں کی دھرتی ہے یہاں کے باشعور لوگ خدمت کا صلہ پیار اور خلوص کی صورت میں دیتے ہیں، بحیثیت ڈپٹی کمشنر ایک بار سوراب میں خدمت کا جو موقع ملا ہے پوری کوشش ہوگی کہ کارکردگی کی صورت میں ان کی توقعات پر پورا اتریں، اولین ترجیحات میں ضلع میں سرکاری محکموں کی کارکردگی کا از سرِ نو جائزہ، عوام کو درپیش مسائل کا دستیاب وسائل کے دائرے میں ازالہ اور لوگوں کی بلاامتیاز خدمت شامل ہے، اس سلسلے میں مختلف محکموں کے ضلعی سربراہ آفیسران سے تفصیلی نشست سمیت علاقے کے سرکردہ عمائدین اور سیاسی وسماجی نمائندوں کی مشاورت کے زریعے اپنا لائحہ عمل طے کررہے ہیں جس کی روشنی میں سوراب کی عوام کو عملی معنوں میں نتائج دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کلب سوراب کے صدر شبیر احمد لہڑی سمیت دیگر ملاقات کرنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب اللہ خان موسیٰ خیل کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری آفیسران اگر عوام کی بلاامتیاز خدمت کو اپنا شعار بنائیں تو لوگ ان کی خدمات کا برملا اعتراف کریں گے، سوراب ترقی پسند اور باشعور لوگوں کا مسکن ہے یہاں کے لوگ خدمت کے بدلے میں بے لوث محبت دیتے ہیں، گوں کہ بیپناہ مسائل کا سامنا ہوگا لیکن ایک بہترین اور منظم ٹیم کے زریعے ان مشکلات پر قابو پاتے ہوئے عوام کو حقیقی معنوں میں نتائج دیں گے تاکہ انتظامیہ اور سرکاری اداروں پر ان کا اعتماد بحال ہو، ڈپٹی کمشنر سوراب نے کہا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی میں میڈیا کا ایک مؤثر کردار ہے اور اس سلسلے میں پریس کلب سوراب کے اراکین نے اپنا کردار مثبت انداز میں نبھایا ہے، انتظامیہ سمیت عوام کی ان سے مثبت توقعات وابستہ ہیں، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ خان موسیٰ خیل نے آج لیویز کی خالی آسامیوں پر تقرری کے لئے سوراب میں ہونے والے فزیکل ٹیسٹ کا جائزہ لیا اور ٹیسٹ کے شفاف انعقاد اور میرٹ پر سختی سے عملدرآمد کے لیے متعلقہ ٹیم کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی جبکہ دوڑ سمیت دیگر امور میں جعل سازی کے مرتکب اْمیدواروں کے خلاف موقع پر کاروائی کے احکامات جاری کئے
سوراب امن پسند اور محبت کرنے والوں کی دھرتی ہے، ڈپٹی کمشنر سوراب

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر سوراب
