الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات کیلئے آر اوز بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے آر اوز بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن کچھ روز میں آر اوز کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے الگ الگ آر اوز تعینات کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے آر اوز کیلئے ممکنہ افسران کی سکروٹنی کا عمل شروع کردیا۔ چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز سے حتمی تجاویز طلب کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق قانون کے مطابق عام انتخابات کےلئے شیڈول سے 2 ماہ پہلے ریٹرننگ افسران کی تقرری لازمی ہے۔الیکشن کمیشن بیوروکریسی سمیت وفاقی و صوبائی حکومت کے افسران سے آر اوز، ڈی آر اوز، اے آر اوز لگائے گا۔الیکشن کمیشن اکتوبر 2023 میں عام انتخابات کی مناسبت سے تیاریاں کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے