صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی صدر مملکت کے ہمراہ ہیں۔ کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچنے پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ اور اعلیٰ سرکاری آفیسرز نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ آمد پر بلوچستان کانسٹبلری کے دستے نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سلامی دی۔ گورنر ہاوس کوئٹہ آمد پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ ون ٹو ون ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ون ٹو ون ملاقات میں اہم سیاسی اور انتظامی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ دورے میں صدر مملکت آج 34ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے