کوئٹہ/کراچی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کو پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے کراچی میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، بلوچستان کے صوبائی وزیر اکبر آسکانی اور رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید دستی بھی موجود تھے۔
آصف علی زرداری سے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
ملاقات
