کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر قاسم سوری، صوبائی وزیر مبین خلجی، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلو چ سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف قتل،اقدام قتل، دہشتگردی، سر کا ری اسلحہ چھینے، بغاوت، کار سر کار میں مداخلت سمیت 18دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بدھ کو کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانہ میں بجلی روڈ تھانہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر محمود خا ن خروٹی کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں صوبائی وزیر مبین خلجی، قاسم سوری، ڈاکٹر منیر بلوچ، بلال سوری، خادم حسین وردک، باری بڑیچ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے قاسم سوری اور مبین خلجی کی ہدایات پرایئر پورٹ روڈ پر مظاہرہ کر تے ہوئے سڑک بلاک کر کے جلاؤ گھیراؤ کیا اور مظاہرین کو اکساتے ہوئے عسکری چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی پو لیس کی جانب سے روکنے پر مظاہرین نے براہ راست فائرنگ شروع کر دی جس میں عمر عزیز نا می شخص جاں بحق ہو ا جبکہ سات افراد زخمی ہوئے مظاہرین نے حکومت پاکستان اور حساس اداروں کے خلاف نعرے بازی کی سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا پو لیس سے اسلحہ چھینا اور گاڑیوں کو آگ لگائی ایف آئی آر کے مطابق پو لیس نے 14افراد کو گرفتار بھی کیا ہے ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7اورتعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 324،337A/D/F،186،353،147،148،149،427،436،124A،153A،505،109شامل کی گئیں ہیں۔
قاسم سوری، مبین خلجی، کے خلاف،اقدام قتل، دہشتگردی، بغاوت، کار سر کار میں مداخلت سمیت 18 دفعات کے تحت مقدمہ درج

ٹیگز:
مقدمہ درج
