کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے خاتون ٹیچر کو مبینہ طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں نجی اسکول کے وائس پرنسپل گوہر خان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان NCCIA کے مطابق ملزم پر قابلِ اعتراض مواد کی بنیاد پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے، ذہنی و جسمانی اذیت دینے اور بلیک میل کرنے کے الزامات ہیں۔ کارروائی 19 اکتوبر 2026 کو انکوائری افسر سب انسپکٹر محمد طارق خان نے کی، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ملزم کے خلاف الزامات کی حتمی حیثیت کا تعین قانونی کارروائی کے بعد ہوگا۔
کیپشن: کوئٹہ میں خاتون ٹیچر کو مبینہ طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں نجی اسکول کا وائس پرنسپل گرفتار، NCCIA کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

