کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کوریج کر نے والے صحافیوں پر پو لیس کا بد ترین تشدد سینئر صحافیوں سمیت متعدد صحا فی زخمی جبکہ کئی رپورٹرز سے موبائل فون چھین لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی گر فتاری کے خلاف ایئر پورٹ روڈ پر احتجاج کی کوریج کر نے والے صحا فیوں پر پو لیس نے دھا وا بو ل دیا اس دوران پو لیس اہلکاروں کی جانب سے ڈنڈوں اور پستول کے بٹوں کے وار سے سینئرفوٹو جر نلسٹ کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکر ٹری بنارس خان، سینئر فوٹو جنرنلسٹ الیگزینڈر کیلون، کیمرامین بابر خان، نجی ٹی وی رپورٹر فیضان،کیمرامین شہباز سمیت متعدد صحا فی زخمی ہو گئے جبکہ چار رپورٹرز اور کیمرامینوں سے موبائل فون چھین لئے گئے واقعہ کے وقت ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ذوہیب محسن بھی موقع پر موجود تھے تاہم انہوں نے بھی اہلکاروں کو روکنے کے بجائے صحا فیوں پر تشدد کو دیکھنے کو ترجیح دی۔ واقعہ کے فوراً بعد صحا فیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جبکہ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن نے صحا فیوں سے آکر پو لیس اہلکاروں کے رویے پر معذرت کی اور موبائل فون واپس کر دئے بعد ازاں پو لیس اور پی ٹی آئی مظاہرین کے درمیان پر جھڑپوں کے دوران متعدد صحا فیوں کو پتھر بھی لگے جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے صحا فیوں کی حالت غیر ہو گئی صحا فیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی ساتھیوں کو ہسپتال منتقل کر کے انکا طبی معائنہ کروایا جبکہ سول ہسپتال میں صحا فیوں کو ایم ایس کی موجود گی میں ادویات اور انجگشن لگائے گئے اور زخمی صحا فیوں کے ایکسرے بھی کئے گئے۔
کوئٹہ، پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کوریج کر نے والے صحافیوں پر پو لیس کا تشدد متعدد صحا فی زخمی

ٹیگز:
پی ٹی آئی
