کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان پو لیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے مشتعل ہجوم نے بلوچستان پولیس پر حملہ کرتے ہوئے ایس پی سی، ڈی ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او بجلی روڈ کو شدید زخمی کر دیاہے،پولیس کے ساتھ جھڑپ میں متعدد پولیس اہلکار شدید زخمی ہو ئے ہیں، ترجمان نے کہا کہ مشتعل ہجوم پیڑول بم کا استعمال کرتے ہوئے پولیس کی دو گاڑیوں کو نشر آتش کر دیا ہے مشتعل ہجوم ساتھ میں اسلحہ بھی رکھے ہوئے تھے ہجوم کے خلاف قانون کے مطابق پولیس کاروائی کر رہی ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ ہجوم کی پولیس پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں سیاسی جماعت کے کارکنان گرفتار کر لئے گئے ہیں شہر میں معمولات زندگی بحال ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عوام پر سکون رہیں اور کسی بھی پرتشدد مظاہرے کا حصہ نہ بنیں۔
عوام پر سکون رہیں اور کسی بھی پرتشدد مظاہرے کا حصہ نہ بنیں،ترجمان بلو چستان پو لیس

ٹیگز:
ترجمان بلو چستان پو لیس
