کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مشیر اطلاعات بلوچستان مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کا اہم حصہ ہیں جو حکومت اور عوام کے درمیان رابطہ میں پل کا کردار ادا کرتے ہیں،حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی، سیکٹر کمانڈر آئی ایس پی آر کوئٹہ بریگیڈئیر کامران، ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کامران اسد، نادر چھلگری ایڈو کیٹ سمیت سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مشیر اطلاعات مٹھاخان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں صحافت کرنا دیگر علاقوں کی نسبت مشکل ہے یہاں رہتے ہوئے صحافت کرنے والے افراد حقیقی معنوں میں داد کے مستحق ہیں صحافی عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور معاشرے کی اصلاح میں ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں انکے لئے تفریح کے مواقع انتہائی کم ہیں کوئٹہ پریس کلب کی جانب سے عید ملن پارٹی کے موقع پر صحافیوں سے روایتی بات چیت سے ہٹ کر کے ان کے مسائل کو جاننے اور ان مسائل کے حل کے لئے موقع ملا ہے صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کی طرح صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں صوبائی حکومت کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے صوبے کے ہر علاقے کے مسائل کو حل کرنا،عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے صحافی برادری بغیر کسی دباؤ میں آئے ہوئے حکومتی امور میں بہتری کے لئے نشاندہی کرے حکومت تنقید برائے اصلاح کو خندہ پیشانی سے لیتے ہوئے صحافیوں کی نہ صرف حوصلہ افضائی کریگی بلکہ بہتری کے لئے بھی اقدامات اٹھائے گی۔
صحافی معاشرے کا اہم حصہ ہیں جو حکومت اور عوام کے درمیان رابطہ میں پل کا کردار ادا کرتے ہیں، مٹھا خان کاکڑ

ٹیگز:
مٹھا خان کاکڑ
