نیو جرسی (ڈیلی گرین گوادر) مصر کے معروف نابینا قاری اور اسلامی اسکالر شیخ عبداللہ کامل امریکی مسجد میں امامت کے دوران انتقال کرگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز 37 سالہ شیخ عبداللہ کامل امریکی ریاست نیو جرسی کی التوحید مسجد میں امامت کررہے تھے جس دوران وہ انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری شیخ فیوم گورنری کے دارالحکومت یو سف الصادق کے گاؤں میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے کم عمری میں قرآن حفظ کرلیا تھا۔
نیو جرسی : معروف نابینا قاری شیخ عبد اللہ کامل دوران امامت خالق حقیقی سے جاملے

ٹیگز:
نیو جرسی
