میر چنگیزخان جمالی کی سید خورشید شاہ سے ملاقات

سکھر(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی نے منگل کوپی پی پی کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر سید خورشید شاہ سے سکھر میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر حیدر خان جمالی اور سلیمان خان جمالی بھی موجود تھے۔ملاقات میں صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے مرکزی رہنما کی عیادت کی اور انکی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں پارٹی امور اور ملک و صوبہ بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے