کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین پنڈی کیلئے روانہ ہوگئی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین پنڈی کیلئے روانہ ہوگئی۔ منگل کو کوئٹہ سے 11 بوگیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین 850 مسافروں کولیکر کوئٹہ سے پنڈی کے لئے روانہ ہو گئی ہے،ٹرین سبی جیکب آباد سکھر روہڑی ساہیوال ملتان لاہور اور پنڈی سمیت مختلف اسٹیشنز سے ہوتی ہوئی پنڈی پہنچے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال مون سون کی بارشوں کے دوران سیلاب سے بولان میں ہرک پل گر گیا تھاجس کے بعد 15 اپریل سے کوئٹہ اسٹیشن سے ریل سروس کا آغاز ہوا ہے اس سے قبل کوئٹہ سے مچھ تک مسافروں کو بسوں پر لے جایا جاتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے