وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردی کے واقعہ پر آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قندھاری بازار بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے،وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے واقعہ اور شہر کے سیکیورٹی اقدامات پر آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی،انہوں نے کہاکہ رمضان کے مقدس مہینہ میں معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں دہشت گرد عناصر اور انکے سرپرستوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔