سیالکوٹ (ڈیلی گرین گوادر) سیالکوٹ میں شوروم سے گاڑی خریدنے آئے شہری سے ڈاکو 46 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ دو ڈاکو شہری کا تعاقب کرتے ہوئے شوروم پر پہنچے، جونہی شہری گاڑی سے پیسوں والا بیگ لے کر نکلا تو ایک ڈاکو نے شہری سے بیگ چھیننےکی کوشش کی، دوران مزاحمت ڈاکو نے فائرنگ بھی کی اور شہری سے بیگ چھین کر ساتھی ڈاکو کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

