خیبرمیں بارش سے چھتیں گرگئیں، خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی

خیبر(ڈیلی گرین گوادر) ضلع خیبر میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، ضلع بھرمیں کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ گھریلو سامان کو نقصان پہنچاہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ تحصیل باڑہ کے علاقہ نالہ میں بھی کمرے کی چھت گرگئی جس سے ایک شخص زخمی ہوا ہے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے