عمران خان سے تمام کیسز میں لازمی پیش ہونے کیلئے انڈر ٹیکنگ لی جائے ، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان سے تمام کیسز میں لازمی پیش ہونے کیلئے انڈر ٹیکنگ لی جائے۔ماڈل ٹائون لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ سیاست دان شہید بھی ہوتے ہیں،گولیاں بھی برداشت کرتے ہیں اٹک قلعے میں قید بھی کاٹتے ہیں،ایک انسان جو اپنے آپ کو سیاسی لیڈر کہتا ہے،اس نے زمان پارک میں جو حرکتیں شروع کی ہوئی ہیں میں نے پہلے نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا زمان پارک کے بنکرمیں بیٹھ کرلوگوں کوپٹرول بم پھینکنے کاکہاجارہا ہے،آج گلگت بلتستان میں حکومت ہے وہاں سے پولیس لاکر سامنے کھڑی کردی گئی،کوئی اورایسا کرتا تو کیا ریاست بیٹھ کر ایسے تماشا دیکھتی۔ان کا کہنا تھا زمان پارک میں ٹرینڈ دہشت گرد رکھے ہوئےہیں ،اپنے بچے لندن میں ہیں اور دوسروں کے بچوں کوکہہ رہے ہوحملہ کرو،جب سیاسی پارٹیاں ٹکٹیں دیتی ہیں تو پوچھتی ہیں کہ آپ نے کیا کام کیا ہے۔یہاں پوچھا جارہا ہےکتنے جھتے لے کرآؤ گے کتنے ڈنڈے لے کر آؤ گے۔چیف آرگنائز مسلم لیگ ن نے کہاجس طرح انھوں نے ریاست اور پولیس پر دھاوا بولا،یہ ریاست کے خلاف کھلے عام بغاوت ہے،یہ دو ہزار چودہ سے ہورہا ہے۔