کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گور نربلو چستان ملک عبد الولی خان کاکڑ وڈھ پہنچ گئے۔ اتوار کو گور نر بلو چستان ملک عبد الولی خان کاکڑ عہدے کا منصب سنبھالنے کے بعد خضدار کی تحصیل وڈھ دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے بانی سربراہ اور بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ سردار عطاء اللہ خان مینگل کے مزار پر حاضری دی۔ملک عبد الولی خان کاکڑ نے دورے کے موقع پر خضدار وڈھ اور دیگر متصل علاقوں کے مقامی لوگوں، پارٹی کارکنوں اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کر کے دورافتادہ اضلاع کے معروضی حالات اور عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری اور میر احمد نواز بلوچ بھی موجود تھے۔
گور نربلوچستان ملک عبد الولی خان کاکڑ وڈھ پہنچ گئے

ٹیگز:
عبد الولی خان کاکڑ
