کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کامسئلہ پھر سر اٹھانے لگا،رمضان کی آمد سے قبل گیس کی فراہمی میں شدید کمی سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے،شہریوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتیں احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی مشکلات کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی میں شدید کمی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری گزشتہ کئی دنوں سے کوئٹہ اور گرد و نواح کے علاقوں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان ریجن کا انتظامیہ عوام کی مشکلات کا حل نکالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے شہریوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتیں احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی مشکلات کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔
کوئٹہ ٗرمضان کی آمد سے قبل ہی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری

ٹیگز:
کوئٹہ
