سر دارعبد الرحمن کھیتران ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے رہا ہو گئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیرمواصلات و تعمیر ات سر دار عبد الرحمن کھیتران ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے رہا ہو گئے۔ہفتہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بارکھان کی جانب سے سپرٹینڈنٹ ڈسٹر کٹ جیل کوئٹہ کو لکھے گئے حکم نامے میں کہا گیا کہ سردار عبدالرحمن کھیتران کی ضمانت منظور ہونے کے بعد انہوں نے دس لاکھ روپے کی ضمانت عدالت میں جمع کروا دی ہے لہذا اگر وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں جیل سے رہا کردیا جائے جس کے بعد ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ نے سردارعبدالرحمن کھیتران کو رہا کردیا۔ صوبائی وزیر کی رہائی کے موقع پر جیل کے باہر کھیتران قبائل کے عمائدین بڑی تعداد میں موجودتھی۔