کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہندو برادری کو ہولی کے پر مسرت موقع پر مبارکباد دی ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہولی کا تہوار ہندوں کے لئے سچ اور حق کی فتح کا دن اور اس میں رنگوں کا استعمال موسم بہار کی آمد کی علامت ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں صدیوں سے آباد ہندو برادری ہماری روایات اور ثقافت کا حصہ بن چکی ہے بلوچستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور مکمل اور یکساں حقوق حاصل ہیں اور ہندو برادری پاکستان اور بلوچستان کی ترقی میں ہمیشہ سے اہم کردار ادا کرتی چلی آئی ہے انہوں نے کہا کہ دین اسلام تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق کے تحفظ اور انکی مذہبی آزادی کی ضمانت فراہم کرتا ہے اور صوبائی حکومت نے بھی اقلیتوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے صوبہ بھر میں مندروں اور گردواروں کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے اور اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ تمام حقوق دیے جارہے ہیں اقلیتوں سے تعلق رکھنے افراد کی بڑی تعداد کو خصوصی طور پر پولیس فورس میں بھرتی کیا گیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں موجود ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے قدیم مذہبی مقامات کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے بلوچستان میں ھنگلاج ماتا مندر جیسی قدیم ہندو عبادت گاہ موجود ہے اور آج تک وہاں ہندو برادری اپنی تمام مذہبی رسومات مکمل آزادی کے ساتھ ادا کر رہی ہے پورے ملک سمیت بیرون ممالک سے ہندوزائرین ھنگلاج ماتا مندر آتے ہیں اور بلوچستان کے تمام لوگ بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب اپنی تمام قدیم روایات کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
ہولی کا تہوار ہندوں کے لئے سچ اور حق کی فتح کا دن اور اس میں رنگوں کا استعمال موسم بہار کی آمد کی علامت ہے، میر عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبدالقدوس بزنجو
