گوادر (ڈیلی گرین گوادر) حق دو تحریک بلوچستان کے رہنماؤں نے گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ محدود ماحول میں اپنے شہر کے ہر مسائل اور ہر عوامی معاملے کو اجاگر کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر 26 دسمبر 2022 سے شہر گوادر میں جو ظلم و بربیت گوادر کے عوام پر ڈھایا گیا اسے ملکی میڈ یا تک پہنچانے میں بھی ڈسٹرکٹ گوادر کے صحافیوں نے ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج حق دو تحریک بلوچستان اس پر یس کا نفرنس کے زریعے حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت کو حتمی پیغام پہنچانا چاہتا ہے کہ مولا ناہدایت الرحمان بلوچ کو فوری طور پر رہا کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمان سمیت حق دو تحریک کے تمام کارکنان پر سیاسی اور انتقامی کیسز ختم کئے جائیں اور حق دو تحریک بلوچستان کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان کو جیل میں قید کر کے اپنی ناکامیوں و ناہلی کو چھپانے کی جو ناکام کوشش کر رہی ہے وہ چھپ نہیں سکتے۔ بلوچستان حکومت کی نا اہلی سے بلوچستان کے وسائل کو لوٹ و پیچ کر اپنی جیبیں بھرنے کی حقیقتوں سے بلوچستان کا ہر بچہ بخوبی واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو پابند سلاسل رکھ کر سب اچھا ہے کا ڈھنڈ در اپیٹنے والی بلوچستان گور نمنٹ عوام الناس کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ بلوچستان گورنمٹ اپنی اخلاقی حیثیت بطور صو بائی ایڈ منسٹریٹر کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ورنہ 65 دنوں تک بیٹھے ہوئے گوادر دھرنے پر پر تشدد کریک ڈاؤن نہ کیا جاتا بلکہ مولانا ہدایت الرحمان کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل کر کے عوامی اہم مسائل کو حل کیا جاتا۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے عام عوام مزدور، ماہیگر و دکان کے مسائل کو زبان دی ہے انکے حقوق کی بات کی۔ کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں کیا تمام مطالبات آئین کے مطابق ھونے اور آئینی و جمہوری انداز میں انکے حل کیلئے جد وجہد کرنے والے کو جیل میں بند کرنا کیا معنی رکھتا ہے۔ ایک عوامی رہنما کو کسی دہشت گرد کی طرح پیش کیا جارہا ہے۔ آج اگر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جیل میں قید ہیں تو کیا بلوچستان سمیت گوادر اور کیچ کے مسائل حل ہوئے ہیں۔ کیا حق دو تحریک کے کارکنان پر تشدد کر کے انہیں جیلوں میں بند کر کے عوامی تحریک پر کریک ڈاؤن کر کے مسائل حل ھو گئے مگر مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں بلکہ مزید بڑھ گئے ہیں۔ جس دن سے حق دو تحریک کے دھرنے پر سرکار نے کریک ڈاؤن کیا ہے اس دن سے لیکر آج تک پورے مکران میں اور بالخصوص گوادر اور بیچ میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ سیاسی سر گرمیوں پر قدغن ہے۔ مسائل پر بات کرنے پر ایف آئی آرز ہے۔ شہر میں دفعہ 144 رائج ہے۔ بحر بلوچ میں ٹرالر ز کی بھر مار ہے۔انہوں نے کہا بارڈر ز پر بھتہ سٹم پہلے سے زیادہ عام ہے،ڈالر کی طرح روزانہ ٹوکن کا ریٹ بھی بڑھتا جارہا ہیاور چیک پوسٹس پر پھر سے عوام الناس کی تزلیل کی جارہی ہے۔ پانی، بجلی، صحت کے سہولیات کا حال آج بھی ابتر ہے۔ گو اور اور کیچ میں ڈپٹی کمشنر ز کے ذریعے آمرانہ نظام چلا یا جارہا ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے گوادر اور بیچ میں آئین معطل ھو گیا ہے اور ان دو اضلاع میں ایمر جنسی لگادی گئی ہو۔ بلوچستان حکومت کے آمرانہ طرز عمل کی مثال پاکستان کے تاریخ میں نہیں ملتی۔ حکومت بلوچستان نے جو غیر انسانی اور غیر اخلاقی رویے مکر ان میں حق دو تحریک بلوچستان کے کارکنان کے ساتھ رکھا ہے وہ انسانی حقوق کے پامالی کے زمرے میں آتے ہیں۔ لیکن یہاں سیاسی جماعتیں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں کیونکہ وہ قطار میں اپنی اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان تمام باتوں کے بعد ہم واضح پیغام دینا چاہتے ہیں اگر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو جلد رہا نہیں کیا گیا، کارکنان پر جھوٹے متقدمات ختم نہیں کئے گئے اور حق دو تحریک کے عوامی مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو احتجاج کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس میں سب سے پہلے 9 مارچ کو ایک بہت بڑی عوامی ریلی نکالی جائے گی۔ اس کے بعد خواتین کی ریلی، لانگ مارچ، بھوک ہڑتال، جیل بھرو تحریک کے علاوہ ہمارے پاس کئی سیاسی و جمہوری طریقے ہیں کہ جس سے ہم اپنے قائد اور عوام کے لئے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔
مولا ناہدایت الرحمان بلوچ کو فوری طور پر رہا کیا جائے،حق دو تحریک بلوچستان

ٹیگز:
حق دو تحریک بلوچستان
