کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کا شمار معاشرے کے اہم افراد میں ہوتا ہے ا ور انہیں درپیش مسائل کا حل ہم سب کی اہم زمہ داریوں میں شامل ہے لہذٰا محتسب ادارے میں خواجہ سراؤں کی مسائل کے حل کیلئے اسپیشل ڈیسک کے قیام سے ان کے مسائل میں واضح کمی آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس بلوچستان کی ممبر مسسز فرخندہ اورنگزیب سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملاقات میں سیکرٹری محتسب محمد ہاشم ندیم، ڈائریکٹرز سید منور شاہ ہاشمی اور سعید احمد شاہوانی موجود تھے، صوبائی محتسب نے کہا کہ خواجہ سراؤں کو مردوں اور عورتوں کے برابر حقوق کی فراہمی کیلئے قومی اسمبلی نے حال ہی میں ستمبر 2020ء کو ٹرانس جینڈر رائٹس ایکٹ منظور کیا ہے جس میں خواجہ سراؤں کے تحفظ، انہیں مساوی حقوق، تعلیم، صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی، قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر اپنی جنس خواجہ سرا لکھوانے، ووٹ اور الیکشن لڑنے کا حق دیا گیا صوبائی محتسب نے اس موقع پر ٹرانس جینڈر کے حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام انسان اللہ پاک کی تخلیق ہیں لہذٰا معاشرے میں موجود معذور افراد کے ساتھ ہم عام انسانوں کی بنسبت زیادہ ادب و احترام سے پیش آئیں ملاقات میں انسانی حقوق کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور اس دوران مسسز فرخندہ اورنگزیب نے صوبائی محتسب کو ٹرانس جینڈر (خواجہ سراؤں) کے مسائل کے حوالے سے محتسب ادارے میں اسپیشل ڈیسک کے قیام کیلئے درخواست پیش کی جس پر صوبائی محتسب نے خصوصی ڈیسک کی اہمیت اور ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے فوری قیام کے لیے احکامات جاری کیے۔
خواجہ سراؤں کا شمار معاشرے کے اہم افراد میں ہوتا ہے، نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ

ٹیگز:
نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ
