خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار عبدالسلام زہری کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر محمد الیاس کبزئی ڈی آئی جی خضدار رینج پرویز عمرانی ایس ایس پی خضدار فہد کھوسہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میر عبدالرزاق زہری و دیگر نے شرکت کی۔ جھالاوان کمپلیکس خضدار میں ہفتے کی شب دہشت گردوں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایاتھا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس اہلکار کا جسد خاکی پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی ڈی آئی جی خضدار رینج پرویز عمرانی ایس ایس پی فہد خان کھوسہ ودیگر اہلکاروں نے شہید کے جسد خاکی کو کندھا دیا اور ایمبولینس تک لیکر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فورس کا مورال بلند ہے اور اس طرح کے حملے و شہادتیں فورس کے لئے زینہ ثابت ہوجاتے ہیں۔ بزدلانہ حملوں سے نوجوانوں کے عزائم کو کو پست نہیں کیا جاسکتا ہے پولیس و لیویز اور ایف سی کے جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دیکر ملک و ملت اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ہے۔ اس سے قبل شہدی ہونے والے دوسرے جوان دین محمد نوشیرانی کی نمازہ ادا کردی گئی اور اس میں بھی ڈی سی خضدار محمد الیاس کبزئی و دیگر نے شرکت کی تھی۔
خضدار دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ا دا

ٹیگز:
خضدار دھماکے
