سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں نمایاں کمی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی آگئی، سپریم کورٹ نے ایک برس کے دوران 24 ہزار 303 مقدمات کا فیصلہ کردیا۔ عدالت عظمٰی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران سپریم کورٹ میں22 ہزار 18 نئے مقدمات دائر کیے گئے، جن کے مقابلے میں 24 ہزار 303 سپریم کورٹ دائر ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کے زیرالتوا مقدمات کی تعداد 54735 سے کم ہو کر 52450 ہزار رہ گئی، اس سے قبل ایک برس کے دوران سپریم کورٹ میں16961 مقدمات نمٹائے گئے تھے، جو کہ 2018 کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کو جلد نمٹانے میں ججز کی محنت، کیس مینجمنٹ سسٹم اور بنچوں کی تشکیل شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے