کوئٹہ،سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سےپولیس اہلکار سمیت 2افراد زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ پولیس اہلکار سمیت 2افراد زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے سیشن کورٹ میں پیشی پر آنے والے ملزم نے مخالف پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پو لیس اہلکارزخمی جبکہ پو لیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں حملہ آوار بھی زخمی ہو گیا۔ پو لیس نے زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل جبکہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا مزید کاروائی جار ی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے