سبی (ڈیلی گرین گوادر)ساتویں مردم شماری کو صاف شفاف بنانے کے لئے ٹیمیں اپنے فرائض ایماندار کے ساتھ دیں،مردم شماری میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور لا پروہی برداشت نہیں کی جائے،نئی مردم شماری کا انعقاد ایک اہم قومی فریضہ ہے جس پر ملک کے مستقبل کی منصوبہ بندی کا انحصار ہوتا ہے مستقبل کی بہترین منصوبہ بندی کے لیے مردم شماری نہایت اہمیت کے حامل ہے لہٰذا ڈویژن اور ضلع کی سطح پر انتظامیہ کے افسران، اور پولیس کے اہلکار و افسران شماریات کے عملے کو بھرپور تعاون فراہم کریں ان خیالات کا کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے ساتویں مردم شماری کے سلسلے میں منعقدہ ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس سبی رینج منیر احمد شیخ، ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی،ایف سی شمال کیمپ کے ونگ کمانڈر کرنل محمد زاہد کے علاوہ بذریعہ ویڈیو لنک سبی ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز جبکہ ڈویژنل کوآرڈینیٹر شماریات محمد جاوید،ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم محمد اختر کھیتران، ڈسٹرکٹ انچارج شماریات یار علی گشکوری اور علمائے کرام نے شرکت کی اجلاس میں ساتویں مردم شماری کے تمام مراحل کی انجام دہی اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈویژنل کوآرڈینیٹر جاوید احمد نے اجلاس شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ساتویں مردم شماری پاکستان کی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی جس میں شہریوں کا مکمل ڈیٹا فیلڈ سے حاصل کرکے آن لائن نظام کے تحت اکٹھا کیا جائے گا۔مردم شماری کا باقاعدہ آغاز 20 فروری سے کیا جائے گا جو 3 مارچ تک جاری گا کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے ساتویں مردم شماری کے سلسلے میں منعقدہ ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی مردم شماری کا انعقاد ایک اہم قومی فریضہ ہے جس پر ملک کے مستقبل کی منصوبہ بندی کا انحصار ہوتا ہے مستقبل کی بہترین منصوبہ بندی کے لیے مردم شماری نہایت اہمیت کے حامل ہے لہذا ڈویژن اور ضلع کی سطح پر انتظامیہ کے افسران، اور پولیس کے اہلکار و افسران شماریات کے عملے کو بھرپور تعاون فراہم کریں علماء کرام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے خطبات میں اس مردم شماری کے حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی فراہم کریں تاکہ یہ قومی فریضے کا اہم مرحلہ خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام پائے۔
مردم شماری میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور لا پروہی برداشت نہیں کی جائے ، شاہد سلیم قریشی

ٹیگز:
شاہد سلیم قریشی
