کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے گریڈ انیس سے اکیس تک کے آفیسران نے تنخواہوں سے پچاس فیصد ترکی زلزلہ فنڈ میں کٹوتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔بلوچستان کے گریڈ انیس سے اکیس تک کے آفیسران کا کہنا ہے کہ ان میں بیشتر افیسران کا گزر بسر تنخواہ پر ہی ہوتا ہے،ان کی تنخواہ سے یک دم پچاس فیصد کٹوتی سے ان کے گھر کے بجٹ آوٹ ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ تنخواہیں ہر شخص کی ذاتی پراپرٹی ہوتی ہیں گورنمنٹ بغیر اجازت کسی کی تنخواہوں سے کٹوتی نہیں کر سکتی ہے،ان آفیسران نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک سے دو دن کی تنخواہ تو زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں دے سکتے ہیں لیکن یک جنبش قلم پچاس فیصد کٹوتی مناسب نہیں ہے۔
بلوچستان کے گریڈ انیس سے اکیس تک کے آفیسران کاتنخواہوں سے پچاس فیصد ترکی زلزلہ فنڈ میں کٹوتی پر تشویش کا اظہار

ٹیگز:
آفیسران
