خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرد محمد الیاس کبزئی نے کہاہے کہ موسم بہار آنے کو ہے ایسے موقع پر درخت لگانے کی سوچ اور اور عوامی شعور کو بڑھانے کے لئے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا چاہیے۔حالیہ برسوں میں کلائمیٹ چینچ کی وجہ سے درخت لگانے کی ضرورت اور زیادہ بڑھ گئی ہے اس لیئے خضدار میں رہنے والا ہر شہری اپنے گھر اور آس پاس میں درخت لگا کر اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس خضدار کے احاطے میں نرسری کے افتتاح کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی آفس خضدار کے احاطے میں قائم نرسری میں مختلف اقسام کے پودے درخت رکھے گئے ہیں اور شہریوں کے لئے بارعایت قیمت پر دستیاب ہیں۔ نرسری کے افتتاحی تقریب کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد جان جمالدینی اے ڈی سی خضدار سراج بلوچ پی ایس ٹو ڈی سی مراد گزوزئی عبدالسلام زہری عبدالنبی و دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈمحمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ درخت لگانے کی فضیلت بھی ہے اور بے شمار فوائد بھی ہیں۔اس کارخیر اور قومی مہم میں اجتماعی و انفرادی طور پر حصہ لیا جائے وہ تمام منتظمین جو گورنمنٹ اداروں پرائیویٹ اداروں تعلیمی اداروں یا دیگر مختلف طبقات سے تعلق رکھتے ہیں وہ درخت لگانے کے خصوصی انتظامات کریں اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور معاشرے میں ایسی سوچ قائم کریں کہ ہر شہر ی درخت لگانے کو اپنے لئے لازمی امر سمجھے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ پوری دنیاء میں ماحولیاتی تبدیلی آئی ہے اور اس کے اثرات پاکستان میں بھی آئے ہیں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے درخت لگانابے حد ضروری ہے ماضی کی بنسبت ہمارے ریجن میں گرمیاں بھی کافی زیادہ پڑھ رہی ہیں درخت لگانے سے گرمی کی شدت کو بھی کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے لہذا اس کے لئے ضروری ہے کہ شہری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور خوب درخت لگائے ہرسمت کو سبزہ زار بنائیں۔
موسم بہار آنے کو ہے ایسے موقع پر درخت لگانے کی سوچ اور اور عوامی شعور کو بڑھانے کیلئے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا چاہیے،ڈپٹی کمشنر خضدار

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر خضدار
