کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے ریلیف فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ خزانہ کی جانب ارسال کی گئی ایک سمری پر دی ریلیف فنڈ کا مائنر ہیڈ G 121 میجر ہیڈ G 12 اور مکمل ہیڈ G 12166ہے عوام الناس اور مخیر حضرات اس اکاؤنٹ میں اپنے عطیات جمع کرا سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی وزراء پارلیمانی سیکریٹری اور اراکین صوبائی اسمبلی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرینگے گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران اپنی بنیادی تنخواہ کا نصف عطیہ کرینگے گریڈ 1 تا 19 کے اہلکار و افسران اپنی بنیادی تنخواہ سے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرینگے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سمیت صوبہ بھر کی مساجد میں نماز جمعہ میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے خصوصی دعا ؤں کا اہتمام کیا گیا علماء کرام نے عوام الناس سے ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے کے اپیل کی ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اٹھارویں آئینی ترمیم کی روح پر پوری طرح سے عمل درآمد کو یقینی بنانے اور ڈیولوشن پلان پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی ہے محکمہ بین الصوبائی رابطہ بلوچستان کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری پر تشکیل ہونے والی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے ریلیف فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
