ملتان پولیس نے رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر کو حراست میں لے لیا
ملتان(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے اور جگڑا کرنے پر سابق رکن قومی اسمبلی و سابق چیف وہب عامر ڈوگر کو ملتان پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتاری الیکشن کمیشن کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور لڑائی جھگڑے پر ہوئی۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے دوران مسلم لیگ ن اور پی ٹی ائی کے کارکن گتھم گتھا ہوئے تھے۔
حکام کے مطابق الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی میں ملوث تمام ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہنگامہ آرائی کے الزام میں مجموعی طور پر 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے لیگی امیدوار شیخ طارق اور لیگی رہنما ملک انور کو بھی حراست میں لیا ہے۔ دونوں کو نشتر اسپتال سے گرفتار کیا گیا۔
پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ تصادم کے دوران الیکشن کمیشن آفس کے دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دوسری جانب اسد عمر نے گرفتاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکمران پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہے ہیں، عامر ڈوگر لڑائی جھگڑا کرنے والا شخص نہیں ہے، یہ سیاسی کیس ہے اورعامر ڈوگر کو ڈرانے کے لیے ایسا کیا گیا۔