اوتھل (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، 46.6 ملین ڈالرز کی 630کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔ منشیات ایک ناسور ہے جس کی اسمگلنگ کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ ہر طرح کی غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے ملی معیشت کی بہتری کے لیئے ہر اقدامات اٹھائے گی۔DG پاکستان کوسٹ گارڈز، پاکستان کوسٹ گارڈز کیترجمان کے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے،جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ انتہائی سخت کرنے کے احکامات جاری کیئے۔ گوادر پٹرولنگ ٹیم نے لینڈ کرورز سے کشتی میں منتقل کی جانے والی 630 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی_ پاکستان کوسٹ گارڈز نے گاڑی، منشیات اورکشتی کو قبضے میں لے لیا،ملزمان پٹرولنگ ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے۔پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 46.5ملین ڈالر ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اوتھل ، پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی ، 630 کلو گرام چرس برآمد ، ملزمان پٹرولنگ ٹیم کو دیکھتے ہی فرار

ٹیگز:
اوتھل
