اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، شجاعت حسین، پرویز الہٰی سمیت سیاسی قیادت نے پرویزمشرف کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی کی مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔ پرویز الہٰی نے کہا پرویز مشرف کی ملک و قوم کیلئے خدمات ہیں، وہ قابل جنرل تھے، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے تھے۔
فواد چودھری بولے پرویز مشرف نے اپنی دانش مندی سے ملک کو مشکلات سے نکالا۔کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا پرویز مشرف ایک قابل فوجی اور ملک و قوم کے سچے ہمدرد تھے۔

