اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جبری تبدیلی مذہب کو روکنے کیلئے قانون سازی کرنا ہو گی۔قومی اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے حقوق کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان میں اقلیتی برادری کو تمام حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کو یکساں حقوق دینے پر یقین رکھتے ہیں، سندھ حکومت میں غیر مسلم کی بھی نمائندگی ہے، تمام سیاسی جماعتیں اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کی حامی ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تقریروں سے نہیں عملی اقدامات سے بہتری کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔

