اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس حزب اختلاف کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا ہے جو 25 مارچ بروز جمعہ کو صبح 11 بجے ہو گا۔حزب اختلاف نے پیر کو تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے پر ایوان میں ہی دھرنا دینے اور او آئی سی اجلاس روکنے کی دھمکی دی تھی۔حزب اختلاف کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب بلائے جانے کے لیے 14 روز کی آئینی مدت 21 مارچ کو ختم ہو رہی ہے تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی اجلاس کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔
تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب

ٹیگز:
تحریک
