حاجی علی مدد جتک نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کوئٹہ IIکے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے پارٹی کو درخواست دے دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کوئٹہ IIکے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے پارٹی کو درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نیاین اے 265 کوئٹہ ٹو کے ضمنی انتخاب میں پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست جمع پارٹی صدر کو جمع کروا دی۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ پارٹی کے سینئر ترین ورکر ہیں اور حلقہ این اے 265کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی اور علاقے کے مخلص اور فعال رکن ہیں لہذا انہیں پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے ٹکٹ دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے