کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنماء انجینئر ہادی عسکری،عیسیٰ ہزارہ، عہدیہ ہزارہ نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں انشاء اللہ بھر پور کامیابی حاصل کریگی اور کوئٹہ کامیئر پاکستان پیپلزپارٹی کا جیالہ ہوگا، پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت ؒکرنے والوں کو خوش آمدیدکہتے ہیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ٹاؤن کے عہدیداروں اورکارکنوں کے کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ”عسکری ہاؤس“ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افرادنے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،سابق صدرمملکت آصف علی زرداری،صوبائی قائدین اورانجینئر ہادی عسکری کی قیادت پر مکمل اعتمادکااظہارکرتے ہوئے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیاانجینئر ہادی عسکری اور عیسیٰ ہزارہ نے نئے شمولیت کرنے والوں کو پارٹی مفلر پہنائے۔انجینئر ہادی عسکری اوردیگر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اسوقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور پارٹی بلوچستان میں فعال اور منظم ہے بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیاہے پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر کامیابی حاصل کریگی اورانشاء اللہ کوئٹہ کا مئیر پاکستان پیپلزپارٹی کاجیالہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پیغام کو گھرگھر پہنچائیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں انشاء اللہ بھر پور کامیابی حاصل کریگی، انجینئر ہادی عسکری

ٹیگز:
انجینئر ہادی عسکری
