پشاور، پولیس لائنز مسجد میں دھماکا، شہداء کی تعداد 50 ہوگئی، 158زخمی

پشاور(ڈیلی گرین گوادر)پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ طور پر خود کش دھماکے میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی، جب کہ 158زخمی سے زائد افراد زخمی ہیں۔

پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے وقت نماز ظہر ادا کی جارہی تھی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے مسجد کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، جس سے ملبے میں درجنوں افراد دب گئے۔تازہ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 50 تک پہنچ گئی جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال لائے جانے والے افراد میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق 158 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔اطلاعات کے مطابق ملبے میں دبے زخمیوں کو نکالنے کیلئے تاحال امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ دھماکے مقام پر اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جن کے پیارے لاپتہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے