عالمی ادارہ صحت نے مدینہ کوصحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ جاری کیا

مدینہ منورہ: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ’مدینہ صحت مند شہر‘ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے یہ سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ’صحت مند شہر‘ کے لیے جتنےعالمی معیار مقرر کیے تھے، مدینہ نے وہ سب مکمل کر لیے ہیں۔
مدینہ کی آبادی بیس لاکھ سے زیادہ ہے جسے عالمی ادارہ صحت نے یہ سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔ مدینہ نے ’صحت مند شہروں کا پروگرام‘ متعارف کرایا تھا۔
اس کا اہم پہلو یہ تھا کہ شہر میں سپیشلسٹ فلاحی انجمنیں قائم کی گئیں۔ سرکاری اداروں کی شراکت سے خصوصی صحت پروگرام پر عمل کیا گیا۔
اس سلسلے میں ای صدقہ پروجیکٹ قابل ذکر ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ تھا۔ فلاحی انجمنوں کی مدد سے صحت پروگرام چلائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے