حب(ڈیلی گرین گوادر)ایس ایس پی حب محمد مراد کی ہدایت ڈی ایس پی CIA حب جمیل احمد باجوئی کے زیرنگرانی انچارج سی آئی اے حب سرکل عطا اللہ نمانی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ حب سٹی کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے 6 کلو چرس برآمد کرکے دوملزمان گرفتار کرلئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ انچارج سی آئی اے حب سرکل عطا اللہ نمانی نے ساکران میں کاروائی کرتے ہوئے کراچی سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے 3 ملزمان گرفتار کرلئے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انچارج سی آئی اے حب عطا اللہ نمانی کا منشیات و جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈان کاروائیاں جاری ہے جرائم پیشہ افراد و منشیات فروشوں گھیرا ؤتنگ کر رکھا ہے۔
سی آئی اے حب کی کارروائی،6 کلو چرس برآمد کرکے 2ملزمان گرفتار کرلئے

ٹیگز:
سی آئی اے حب
