مولانا فضل الرحمان راولپنڈی چائے پینے نہیں بلکہ پلانے جارہے، کیپٹن صفدر

پشاور: مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان راولپنڈی چائے پینے نہیں بلکہ پلانے جارہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے پاک فوج کے ترجمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی ار کو سیاسی جواب نہیں دینا چاہے تھا اور مولانا کو چائے پانی کی آفر ابھی ہوئی، ہمیں تو چائے کیساتھ کیک اور پیسٹری کی بھی آفر ہوچکی ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ اس ملک میں 73 سالوں سے چائے پانی پلایا جارہا ہے لیکن مولانا چائے پینے نہیں بلکہ پلانے جا رہے ہیں اور مولانا کے پیچھے نیت باندھ چکے ہیں وہ جو کریں گے ہم بھی کریں گے جب کہ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے