خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنرخضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہاہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے تمام طبقات اجتماعی طور پر اپنی محنت جاری رکھیں۔ پولیو مرض کا خاتمہ صحت مند معاشرے کے لئے بے حد لازمی ہے اس مقصد کی خاطر حکومت اور صحت کے ادارے مسلسل کوششیں کررہے ہیں تاکہ ملک سے پولیو کی بیخ کنی کرکے پاکستان کوفری پولیو زون بنایا جائے،خضدار کے اربن اور رورل ایریاز میں پولیو ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں پانچ روزہ پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی سراج بلوچ ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر بشیراحمد بنگلزئی ایکٹنگ ایم ایس ڈاکٹر رفیق احمد ساسولی پی ایس ٹو ڈی سی مراد گزوزئی ڈاکٹر شفیع دانش و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر دیگر ا?فیسرز نے بھی پولیو مہم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اوراسے کامیابی سے ہمکنا ر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ پولیو مرض سے ایک فرد متاثر ہوتا ہے تاہم وہ پورے خاندان اور معاشرے پر بوجھ بن جاتا ہے اس لیئے ضروری ہے کہ معاشرے کو اپاہج بنانے والے اس بیماری کے خاتمہ کے لئے اجتماعی طور پر کوششیں بروئے کار لائے جائیں محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کے ساتھ عام طبقات بھی تعاون جاری رکھیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہ جائے باہمی و مشترکہ تعاون کے ذریعے ہم اس مرض کا خاتمہ کرسکتے ہیں اور اب بھی کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے بلکہ ہم پولیو مرض کے خاتمے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
پولیو مرض کا خاتمہ صحت مند معاشرے کے لئے بے حد لازمی ہے ، ڈپٹی کمشنرخضدار

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنرخضدار
