کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان ضلع کوئٹہ کے رہنماء میر ولی محمد قلندرانی نے خور شید شاہ اور دیگر کارکنوں کی رہائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سید خور شید شاہ کی ضمانت جمہو ریت کی فتح ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہو ریت کے لئے ہمیشہ قید کا ٹی ہے اور سیا ہ قانون کے مقابلہ کیا ہے پیپلز پارٹی نے جمہو ریت کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور ہمیشہ دیتی رہے گی۔ یہ بات انہوں نے پارٹی وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حاجی لشکر خان بڑیچ، جہانگیر خان خلجی، میر عبد النبی سمالانی، سیکر ٹری بسم اللہ خان اچکزئی، حافظ عبد الرحیم بالا نو شی،حید ر خان دورانی، میر اشرف سرپرہ ملک روزی خان ترکئی، میر عبد اللہ نیچاری، رحیم جان بنگلزئی، یو سف شاہ حسنی، میر حسن کیا زی، علی اکبر بنگلزئی، سید کامران آغا، رحمت اللہ رئیسانی، نعمت بلوچ، میر جہانزیب قلندرانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو نشانا بنایا لیکن پیپلز پارٹی حق و سچ پر یقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی کو ہر دور میں دبانے کی کوشش کی گئی اور پیپلز پارٹی ہمیشہ حق وسچ کی جنگ لڑتی رہی انہوں نے کہاکہ عدلیہ نے خورشید شاہ کو ضمانت دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ عدلیہ مجاز ہے اور کسی کے سا تھ ناانصافی نہیں ہو نے دے گی ہمیں عد لیہ سے امید ہے کہ آج سید خورشید شاہ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں اور کل انشاء اللہ با عزت بری ہو ں گے۔
پیپلز پارٹی نے جمہو ریت کے لئے ہمیشہ قید کا ٹی ہے اور سیا ہ قانون کے مقابلہ کیا ہے، میرولی محمد قلندرانی

ٹیگز:
میرولی محمد قلندرانی
