وادی زیارت سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں برف باری،کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وادی زیارت سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں برف باری،کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند،لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وادی زیارت،وادی غرشینان،توبہ کاکڑی، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی اور پہاڑوں پر برف نے سفید چادر اوڑھ لی۔زیارت میں ادھا فٹ جبکہ پہاڑوں پر ایک فٹ کے قریب برف پڑ چکی ہے،برف باری کے نتیجے میں کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بی اینڈ آر ٹریفک کی رونگی بحال کرنے کیلئے ہیوی مشینری کے زریعے سڑک پر کام کررہے ہیں۔ دوسری جانب برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو نے کے ساتھ گیس کی سپلائی بھی معطل ہو گئی جس کے باعث لو گ اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے