کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ اور منو جان روڈ پر دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور ان میں شہریوں و سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے شہید و زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جاری کردہ ایک مذمتی بیان میں مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنا نے والے شرپسند عناصر انسانیت کے بدترین دشمن ہیں،ایسے مقامات جہاں پر عام عوام کی رہائش اور گزرہوتا ہے کو نشانہ بنانے سے واضح ہوتا ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے دہشتگردی نہ دین اور نہ ہی کسی دوسری جدوجہد کی تحریک چلا رہے ہیں انکا کوئی دین مذہب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان اور بلوچستان میں عدم استحکام اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں جس کی انہیں اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکار اور زخمیوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں سیکورٹی فورسز شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔
سیکورٹی فورسز شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں ، شیخ جعفر مندوخیل

ٹیگز:
شیخ جعفر مندوخیل
