مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی اسسٹنٹ کمشنر برکت علی بلوچ کی خصوصی ہدایت پر زیرنگرانی لیویز میجر رسالدار شاہ محمد زہری ایس ایچ او ولی خان تھانہ پیر جان علیزئی نائب رسالدار محمد رحیم رودینی دفعدار نبی بخش مینگل دفعدار منیر احمد پرکانی دفعدار نور بخش مینگل اور لیویز فورس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری شدہ پک اپ گاڑی برآمد کرلی ایک اور کاروائی میں ٹیٹان مزدا اسلحہ کی زور پر ملزمان نے چھین کر لے گئے تھے لیویز ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے واردات میں استعمال ہونے والے ویڈز کار اسلحہ اور ملزمان کی نشاندھی پر چوری شدہ ٹیٹان مزدا برآمد کرلیاگیا ملزمان کو درینگڑھ تھانہ منتقل کردیا گیا جہاں ملزمان کے خلاف قانون کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی خلاف مزید قانونی کارروائی لیویز فورس درینگڑھ کررہی ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرنے پر ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی اسسٹنٹ کمشنر برکت علی بلوچ نے لیویز فورس کے ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کردیا گیا۔
مستونگ لیویزفورس کی کارروائی،فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار ،مسروقہ گاڑیاں برآ مد

ٹیگز:
مستونگ
