بی جے پی کے انتہاپسندوں کو شہید بینظیر بھٹو کی ترقی پسند نظریات سے خطرہ محسوس ہوتا ہے : شیری رحمان

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی جانب سے ریاست کیرالہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پوسٹر لگانے پر مودی کے انتہاپسند بھڑک اٹھے ہیں۔ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن نے نیشنل کانفرنس کے دعوت نامے اور کیرالہ کے دارالحکومت میں شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر سجائی ہیں۔ان خیالات کا اظہار شیری رحمان نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے انتہاپسندوں کو شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر اور ترقی پسند نظریات سے آج بھی خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھرپور خراج پیش کیا ہے۔ میں آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی جرات کو سلام پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی خواتین کے لئے ایک رول ماڈل ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پوری زندگی اسی انتہاپسندی کے خلاف جنگ لڑی اور آخر تک پہاڑ کی طرح ڈٹی رہی۔ مودی سرکار اور بی جے پی کے انتہاپسند آج تک” “بھٹو”نام سے خوفزدہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے