اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 31فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی،خطرہ اس بات کا ہے کہ اگر ملک میں کسی قیادت کے بغیر احتجاج شروع ہو گئے تو اس انتشار کو کون روکے گا؟ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی بھی عوام نے حیران کن صبر کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ اس معاشی تباہی کے بعد ردعمل نہ آنا حیران کن ہے۔
مہنگائی پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، فواد چوہدری

ٹیگز:
فواد چوہدری
