الیکشن کمیشن: فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنرسربراہی میں 5رکنی بینچ نے سماعت کی۔
الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے جنہوں نے درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی۔
فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اپنایا کہ فریال تالپور کیخلاف درخواست سپیکر سندھ اسمبلی نے مسترد کی تھی، رکن اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق آئین میں قانون واضح کیا گیا ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ اس کیس کے حوالے سے تمام قانونی نقاط کا جائزہ لیں گے۔الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 8 فروری کو سنایا جائے گا۔