چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ترک صدر کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ترک صدر کو بین الاقوامی نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرد یا، نوبل امن انعام امن کیلئے یا جاری تنازعات کے حل کیلئے کیے گئےغیر معمولی اقدام پر دیا جاتا ہے۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ ترک صدر کی نوبل امن انعام کیلئے نامزدگی روس یوکرین تنازعے کے بعد امن کیلئے ان کی کوششوں پر کی گئی ہے، یہ جنگ تیزی سے ایک ایٹمی فلیش پوائنٹ میں تبدیل ہوگئی تھی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ یوکرین جنگ پوری دنیا کے لیے تباہی کا باعث بن سکتی تھی، صدر ترکیہ نے بروقت اور موثر رابطہ کاری سے دنیا کو بڑی تباہی سے بچایا، بلیک سی گرین منصوبے نے بھی اس خطے کو تباہ کن قحط سے بچایا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ رجب اردگان کی اسلامی تعلیمات سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے کوششیں باعث فخر ہیں۔ امید ہے نارویجین نوبل کمیٹی صدر اردگان کی عالمی امن کیلئے کوششوں کو ضرور زیر غور لائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے