کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گوادر میں ایک ہفتے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے موبائل فون سروس اور شاہراہیں کھل گئیں ماہی گیروں نے دوبارہ سے سمندر کا رخ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گوادر میں حق دو تحریک کی جانب سے جاری دھرنے اور پھر پولیس کریک ڈاؤن کی وجہ سے شہر مکمل طور پر بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگئی تھی تاہم ایک ہفتے بعد گوادر شہر میں تمام کاروباری مراکز،بینک ودیگر ادارے کھل گئے سمندر میں بھی ماہی گیری معمول پر آگئی،گوادر پورٹ سے منسلک قومی شاہراہ کو بھی مکمل طورپر کھول دیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق گوادر شہر میں حالات معمول پر آگئے ہیں لوگ اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوگئے ہیں۔
گوادرمیں ایک ہفتے بعد معمولات زندگی بحال،موبائل سروسزاور شاہراہیں کھل گئیں

ٹیگز:
گوادر
